فن فنکار

بالی وڈ کے معروف اداکار رشی کپور کا انتقال ہوگیا

گزشتہ روز عرفان خان کی موت کے بعد آج بالی وڈ کے معروف اداکار رشی کپور کا بھی ممبئی کے ہسپتال میں انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی عمر 67 سال تھی۔
وہ گذشتہ برس سمتبر میں ایک سال امریکا میں اپنا کینسر کا علاج کروا کر انڈیا واپس آئے تھے۔ رشی کپور کا تعلق مشہور بالی وڈ کے کپور خاندان سے تھا۔وہ ایک معروف اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر راج کپور کے دوسرے بیٹے تھے۔ اُن کے چار بہن بھائی رندھیر کپور، ریتو نندا، رما جین اور راجیو کپور ہیں۔ بالی وڈ کے مشہور فلمی ہیرو رنبیر کپور اُن کے بیٹے ہیں۔ ان کے لواحقین میں اہلیہ نیتو کپور، بیٹے رنبیر کپور اور بیٹی ردھیما ہیں۔
رشی کپور نے تقریباً 20 برس انڈیا کی فلم انڈسٹری میں بطور ہیرو کام کیاتھا۔ اُن کے شاندار کیریئر کا آغاز سنہ 1973 میں سپر ہٹ فلم “بوبی”سے ہوا تھا۔ رشی کپور کی آخری فلم “دی باڈی”تھی جس میں اُنہوں نے اداکارعمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا تھا۔ حال ہی میں انھوں نے سوشل میڈیا پر بالی وڈ کی اداکارہ دیپکا پڈوکون کے ساتھ اپنی نئی فلم کا اعلان کیا تھا۔
رشی کپور کورونا وائرس کی آگاہی مہم کے لئے سوشل میڈیا پر بہت متحرک تھے۔ ان کی موت کی اطلاع ملتے ہی سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اداکار امیتابھ بچن نے بھی ان کی موت کی اطلاع اپنے ٹوئٹر پر دی کہ “وہ گزر گئے ہیں، رشی کپور کا انتقال ہو گیا ہے۔میں بہت صدمے میں ہوں”۔ انڈیا کی سیاسی جماعت کانگرس کے رہنما راہول گاندھی نے بھی ان کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button