فن فنکار

میرا کی امریکہ سے وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل ڈرامہ نکلی اس وقت کہا ہے اور ڈرامہ کیوں کیا؟

ڈرامہ کوئین میرا نے ایک اور ڈرامہ کر ڈالا میرا کی امریکہ سے وطن واپس بلانے کی وزیراعظم سے اپیل ڈرامہ نکلی۔اداکارہ میرا یہ بخوبی جانتی ہیں کہ کس طرح خبروں کی زینت بنتے ہیں میرا نے انتہائی سنگین کورونا کو مہرا بنا کر وزیراعظم سے کچھ دن قبل اپیل کی تھی کہ میں نیو یارک میں ہوں میری مدد کریں جب کہ اصل کہانی کچھ اور ہی نکلی اصل میں میرا اس وقت اپنے مبینہ شوہر کیپٹن نوید کے گھر پارٹیاں کرنے میں مصروف ہیں۔

کیپٹن نوید کے والد راجا پرویز نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میرا تو گزشتہ دو ماہ سے ہمارے گھر پر ہیں۔ کیپٹن نوید کے والد نے مزید کہا کہ اس طرح کی ویڈیو کو بنا کر بیغرتی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ڈرامہ کوئین میرا نے ایک ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے ظاہر کروایا کہ وہ امرکہ میں نیویارک کے ایک ہوٹل کے کمرے میں بند ہیں اور اُن کی مدد کی جائے۔لیکن اس کے برعکس میرا کی دوسری ویڈیوز میں وہ اپنے گھر میں پارٹی کرتی باربی کیو کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔اور ان ویڈیوز میں ان کو مبینہ شوہر کیپٹن نوید، کچھ اور افراد جن میں سے ایک اداکار علی بھی ہیں کہ ساتھ دیکھا گیا۔میرا اپنے مبینہ شوہر سمیت شوبز کے کچھ اداکاروں کے ساتھ ویڈیو کالز بھی کر رہی ہیں۔پاکستانی اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ اُن کی میرا سے 3 دن قبل ویڈیو کال پر بات ہوئی ہے اور اس میں کیپٹن نوید بھی موجود تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button