فن فنکار

بالی ووڈ اداکار عرفان خان کا انتقال ہوگیا

مشہور بالی ووڈ اداکار عرفان خان کا بدھ کے روز ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا ، جہاں انہیں بڑی آنت کے انفیکشن کے لئے داخل کرایا گیا تھا۔

 عرفان خان 2018 سے کینسر کا مقابلہ کر رہے تھے اور ان کے ترجمان نے منگل کو اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ ڈاکٹر کے مشاہدے میں ہیں۔اور اُن کو ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

عرفان خان کی فیملی میں ان کی اہلیہ سوتپا اور بیٹے بابیل اور ایان ہیں۔

عرفان خان 2018 میں  نیورو اینڈو کرائن مرض میں مبتلا ہوگئے تھے اور وہ اس کے علاج کے لیے براطانیہ بھی گئے تھے۔عرفان خان نے اُس وقت سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ کچھ دن سے اُن کی طبیعت بہتر نہیں ہے اور اُن کو یہ معلوم ہوا ہے کہ وہ کسی بڑی بیماری میں مبتلا ہے۔2019 میں وہ صحت یاب ہو کر واپس انڈیا آگئے تھے اور بعد میں انہوں نے اپنی فلم انگریزی میڈٰم کی شوٹنگ شروع کی تھی اور ریلیز کے بعد اس فلم کو لوگوں نے خوب سراہا۔

مقبول اور پِکو جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے لئے مشہور ، اداکار نے اسپورٹس ڈرامہ فلم پان سنگھ تومر میں اپنی بہتری اداکاری کے لئے ایک نیشنل ایوارڈ حاصل کیا۔ عرفان خان کو عالمی سطح پر بھی سلم ڈاگ ملینیئر ، انفرینو اور لائف آف پائی جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے لئے خوب سراہا گیا تھا۔

عرفان خان 7 جنوری 1967 کو پیدا ہوئے تھے انتقال کے وقت ان کی عمر 53 سال تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button