کھیل

شعیب ملک ایک بہترین آل رائونڈر ہیں شین واٹسن کی شعیب ملک کی تعریفیں

آسٹریلیا کے مایا ناز آل رائونڈر شین واٹسن نے ایک سوال کے جواب میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کو بہترین آل رائونڈر قراردیتے کہا کہ وہ کسی بھی طرح کی کنڈیشن میں بہت عمدہ کھیلتے ہیں ۔ ٹویٹر پر ایک سوال کے جواب میں شین واٹسن نے کہا کہ شعیب ملک ایک لمبے عرصے سے اس کھیل سے وابستہ ہیں اور انہوں نے بہت عمدہ کھیل بطور آل رائونڈر پیش کیا ہے وہ کسی بھی طرح کی کنڈیشن میں ایک بہترین بلے باز ہیں اور تینوں فارمیٹ میں بہترین کارکردگی پیش کرتے ہیں۔شین نے مزید کہا کہ وہ ایک عمدہ بالر بھی ہیں اور ان سب سے اوپر وہ ایک بہترین انسان ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button