پاکستان

سینیٹ انتخابات روایتی انداز کے مطابق کرائے جائیں گے: شاہد خاقان عباسی

پاکستان مسلم لیگ نواز (مسلم لیگ ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے منگل کو سینیٹ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ممبر اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی فتح کی امید کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا ایک مضبوط کردار عدالت عظمیٰ کی رائے کے بعد سامنے آیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سینیٹ انتخابات روایتی انداز میں کرائے جائیں گے کیونکہ انتخابی عمل پارلیمنٹ کے ممبروں سے مشاورت کے بعد ہی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ کل کے انتخابات کے بعد ملک کی سیاست ایک نیا رخ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسی حکومت سے انصاف کی توقع نہیں کرسکتے جو ووٹ چوری میں ملوث ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا کی 48 نشستوں پر رائے شماری کے لئے ای سی پی میں کل 170 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ پنجاب سے 29 ، سندھ سے 39 ، خیبر پختونخواہ سے 51 ، بلوچستان سے 41 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 10 امیدواروں نے اپنی تفصیلات جمع کرائیں۔

سینیٹ انتخابات کے لئے پولنگ 3 مارچ کو اسلام آباد کے پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button