پاکستان

پاکستان نے پھنسے شہریوں کو وطن واپس لانے کے لئے طورخم بارڈر کھول دیا

طورخم میں پاک افغان بارڈر کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے تاکہ افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپسی کی اجازت دی جاسکے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ہفتے کے روز بتایا کہ یہ فیصلہ وزارت داخلہ کے حکم پر لیا گیا ہے۔

ڈی پی او نے کہا کہ افغانستان سے واپس آنے والے پاکستانیوں کو تمام متعلقہ ایس او پیز کی پیروی کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا احتیاطی تدابیر کے لئے آنے والے افراد کو قرنطین مراکز میں منتقل کیا جاتا ہے۔

گذشتہ ماہ ، پاکستان نے اپنے طورخم اور چمن سرحدی گزرگاہ کو چار دن کے لئے کھول دیا تھا تاکہ ملک میں موجود افغان شہریوں کو وطن واپس جانے کی اجازت دی جاسکے۔

ورلڈومیٹر کے مطابق ، ہفتے کے روز افغانستان میں کورونا وائرس کے 2335 کیسز اور 68 اموات ریکارڈ کیں گئیں۔ دریں اثنا ، پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد 417 ہے ، جبکہ کیسز 18000 سے زیادہ ہیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button