ورلڈ

آن لائن کلاس نہ لے پانے کی وجہ سے طالبہ نے خودکشی کرلی

 بھارت میں نویں کلاس کی طالبہ نے آن لائن کلاس میں شرکت نہ ہونے پر خود کشی کر لی۔انڈین میڈٰیا کے مطابق کیرالہ کی ایک ریاست میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں پر گھر میں ٹی وی یا اسمارٹ فون نہ ہونے کی وجہ سے لڑکی آن لائن کلاس نہ لیں سکی جس وجہ سے وہ بہت زیادہ دلبرداشتہ ہوگئی اور اس نے اپنے آپکو آگ لگا لی ۔ دیویکا نامی لڑکی دوپہر سے لاپتا تھی پولیس کو اُس کی لاش اُس کے گھر پڑوس میں ایک خالی گھر سے ملی اور اس لڑکی کے کمرے سے ایک پرچہ بھی ملا کہ میں جارہی ہوں۔

اس لڑکی کے باپ نے بتایا کہ وہ دیہاڑی دار مزدور ہے اور کچھ عرصہ سے صحت میں خرابی کی وجہ سے کام نہیں کر رہا اس کے والد نے مزید بتایا کہ ان کی بیٹی آن لائن کلاس نہ لینے کی وجہ سے بہت مایوس تھی اور وہ کافی مرتبہ آن لائن کلاس لینے کے لیے ٹیلی ویژن کو ٹھیک کروانے کا کہتی تھی لیکن پپیسے نہ ہونے کی وجہ سے ٹی وی ٹھیک نہیں کرواسکے اور موبائل فون بھی ہمارے گھر میں نہیں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button