ورلڈ

برطانوی خاتون میں دو بچہ دانی ہونے کا انکشاف، ہر ایک بچہ دانی میں جڑواں بچے

برطانیہ کی ایک خاتون میں دو بچہ دانی ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ ایسا ہر 5 کروڑ میں سے ایک خاتون کے ساتھ ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دی گارجین کی ایک رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کی کائونٹی اسیکس میں 28 سالہ شادی شدہ خاتون میں دو بچہ دانی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔اور ہر ایک بچہ دانی میں دو جڑواں بچےہیں۔ اور ڈاکٹروں کے مطابق ایسا ہر پانچ کروڑ میں سے ایک خاتون کے ساتھ ہوتا ہے۔

کیلی فیئرہرسٹ 12 ماہ کی حاملہ ہے اور جب وہ اپنا اسکین کروانے گئی تو ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ ان میں دو بچہ دانی ہیں اور ہر ایک میں جڑواں بچے ہیں۔اس حوالے سے کیلی کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی ڈاکٹرز نے انہیں بتایا تھا کہ ان میں ایک نامکمل بچہ دانی ہے۔ کیلی کے اس سے پہلے دو بچے ہیں اور انہوں نے بتایا کہ جب دوسرا بچے ہونے والا تھا تب ڈاکٹرز نے مجھے بتایا تھا کہ ان میں ایک نامکمل بچہ دانی ہے۔ان کے ایک بچے کی عمر 4 اور ایک کی 3 سال ہے۔ اور جب وہ 3 سال بعد دوبارہ حاملہ ہوئی ہے تو ان کو بتایا گیا کہ ان میں دو بچہ دانی ہیں اور ہر ایک میں جڑواں بچے ہیں۔

ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ حمل کے دوران خاتون میں تبدیلیاں ہوتی ہے اور اس بارے میں خواتین کو خود بھی نہیں پتا چلتا ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ کیلی کی بچہ دانی میں سپرم اور انڈے آگے پیچھے ہوسکتے ہیں کیونکہ ابھی اُن کے حمل کے شروع کے دن ہیں۔ ڈاکٹر کے مطابق خاتون کو بچوں کی پیدائش کے وقت سیزر آپریشن کروانا پڑے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button