پاکستان

سربراہ ایدھی فاﺅنڈیشن فیصل ایدھی کا دوسری مرتبہ لیا گیا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا

ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا دوسری مرتبہ لیا گیا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل ایدھی کے کورونا ٹیسٹ کے سیمپل 27 اپریل کو دوبارہ لیے گئے ہیں جس کا رزلٹ دوبارہ مثبت آگیا ہے۔فیصل ایدھی کا پہلا کورونا ٹیسٹ 21 اپریل کو لیا گیا تھا۔جس کے بعد وہ قرنطینہ منتقل ہوگئے تھے۔21 اپریل کو کورونا ٹیسٹ کروانے سے کچھ دن قبل فیصل ایدھی وزیراعظم عمران خان سے ملے تھے اور ان کو کورونا امداد کے لیے چیک پیش کیا تھا۔ جس کے کچھ دن بعد انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا تھا۔
فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا تھا اور اُن کا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button