پاکستان

ہمارے گھر کوئی تشدد نہیں ہوا مقدمہ میں نامزر لوگ شریف ہیں ۔۔ عظمیٰ خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا

ماڈل و اکادارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما نے مشہور بزنس ٹائیکون ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مشہور بزنس ٹائیکون ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں اداکارہ عظمیٰ خان کے گھر میں گارڈز کے ساتھ گھس کر تشدد کرنے پر دائر مقدمہ کو واپس لے لیا ہے ۔

ماڈل عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما نے کینٹ کچہری لاہور میں پیشی پر اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے جو مقدمہ درج کروایا ہے وہ غلط فہمی تھی ان کے گھر میں کسی طرح کا بھی کوئی تشدد کا واقعہ پیش نہیں آیا۔اور ان کے گھر پر کسی نے حملہ نہیں کیا۔

عظمی خان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے دائر مقدمے میں جو لوگ ہے وہ سب معصوم ہیں اور ان کے پاوں پر جو زخم ہے وہ گلاس میز سے گر کر لگنے کی وجہ سے آیا۔ عظمی کی بہن کا کہنا تھا کہ ان کی بہن نے غلط فہمی کی بنیاد پر مقدمہ درج کروایا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button