فن فنکار

سروج خان حرکت قلب بند ہونے پر انتقال کرگئیں

بالی وڈ کی تاریخ کی معروف کوریوگرافرسروج خان حرکت قلب بند ہونےکی وجہ سے ممبئی میں انتقال کرگئیں۔ سروج خان کو پچھلے کچھ مہینے سے دل کے مسائل کا سامنا تھا۔ سروج خان نے 40 سال تک بالی وڈ پر کوریوگرافر کی حیثیت سے حکمرانی کی ہے۔ جس بنا پر انہیں انڈیا میں مدر آف کوریوگرفی کا خطاب بھی ملا۔

سروج خان 1948 کو ممبئی میں پیدا ہوئیں ان کا اصل نام نرملا ناگپال تھا۔ تین سال کی عمر سے فلموں میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام شروع کر دیا تھا سروج خان نے۔ اور اس کے بعد چھوٹی عمر سے ہی بطور بیک گراونڈ ڈانسر کام شروع کردیا۔ اور اس کے بعد بہت ہی جلد وہ بطور کوریوگرافر بن کر ابھری اور 2000 فلموں میں کوریوگرافی کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button