پاکستان

عمران خان نہیں پوری تحریک انصاف مائنس ہوتی نظر آرہی ہے۔شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مائنس ون صرف عمران خان کے دماغ میں ہوسکتا ہے مجھے تو مائنس پی ٹی آئی ہوتی لگ رہی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران پارلیمنٹ لاجز میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک میں چینی کا مسئلہ نہ حل ہونے والا مسئلہ ہے موجودہ حکومت آج تک کی کرپٹ ترین حکومت ہے۔ یہ چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔ یہ حکومت جانے والی ہے اور اس کے جانے پر مائنس ون کا ان کو پتا چلے گا کہ وہ صرف عمران خان کے ذہن میں تھا اس کے برعکس مائنس ون نہیں بلکہ پوری تحریک انصاف مائنس ہوتی لگ رہی ہے۔

احسن اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کہ کشمیر میں مودی کے شہریت بل کو ایک سال مکمل ہونے لگا ہے لیکن حکومت سوائے تقریروں کے کچھ بھی نہیں کررہی ہے حکومت کو اسلامی ممالک کو ایک ساتھ اکٹھا کرنا چاہیئے تھا اس کے برعکس انڈیا کو سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہونے پر کلن چٹ مل گئی حکومت نے کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھایا جس پر بھارت پر کشمیر کے متعلق دباو پڑے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button