پاکستان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی جیو ٹی وی کے ڈرامے کے ایک سین میں نظر آگئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر 29 جون 2020 کو ہونے والے حملے میں دہشتگردوں نے جس گاڑی کو استعمال کیا وہ آج سے 10 ماہ قبل ہل پارک میں کھڑی نظر آرہی ہے اور یہ سین جیو کے ایک ڈرامہ دیوانگی کا ہے۔

جیو کی انتظامیہ کے مطابق یہ سین ڈرامہ دیوانگی کا ہے جس کی قسط یکم جولائی کو نشر کی گئی ہے اوراس ڈرامہ کی اس قسط کو 30 اگست 2019 کو ہل پارک میں شوٹ کیا گیا تھا۔انتظامیہ کے مطابق انہوں نے تفتیش میں مدد کے لیے ڈرامہ کی اس قسط کی مکمل ریکارڈنگ تفتیشی ٹیم کو دے دی ہے۔اور ساتھ میں بتایا ہے کہ اس قسط کو 30 اگست 2019 کو ہل پارک میں شوٹ کیا گیا تھا۔

تفتیش میں اب تک یہ پتا چلا ہے کہ اس کار کو جو اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں استعمال ہوئی حملے سے 4 دن قبل دہشت گرد نے سبزی منڈی پر ایک شوروم سے خریدی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button