کھیل

پی سی بی کے قانونی مشیر نے شعیب اختر کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔۔نوٹس کس چیز کاہے اور کیوں بھیجا ؟پڑھیے

پاکستان کے معروف کرکٹر شعیب اختر نے پی سی بی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل پر غصہ نکالا ہے۔ پی سی بی کے قانوننی مشیر تفضل رضوی پر الزم لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ تمام کھلاڑیوں کے کیسز کو الجھا دیتے ہیں شعیب اختر نے مزید کہا کہ عمر اکمل پر تین سال کی پابندی بہت زیادہ اور سخت سزا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تفضل رضوی میرے سے بھی کیس ہار چکے ہیں۔

تفضل رضوی نے شعیب اختر کے لگائے جانے والے الزامات پر اُن کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھیج دیا ہے۔پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ شعیب اختر کے تمام الزام جھوٹے اور بے بنیاد ہیں وہ 14 دن میں مجھ سے معافی مانگیں اور مزید کہا کہ ہرجانہ کی رقم وہ ہائیکورٹ بارڈ کی ڈسپنسری کو دے گے۔

27 اپریل کو جسٹس (ر) فضلِ میراں جو کہ ڈسپلنری پینل کے چیئرمین ہے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمر اکمل پر ہر طرح کی کرکٹ کے لیے تین سال کے لیے پابندی لگا دی تھی۔عمر اکمل پر یہ پابندی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر لگائی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button