ورلڈ

ایک سال سے لاپتہ سعودی عرب کی اہم ترین شہزادی نے ولی عہد اور شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم درخواست کر دی

گزشتہ سال مارچ میں سعودی عرب کے شاہی خاندان کی شہزادی لاپتہ ہوگئی تھی جس کے بعد مغربی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب کے شاہی خاندان کی 56 سالہ شہزادی بسمہ بنت سعود کو خود سعودی حکومت نے نظر بند کر لیا ہے۔اب تقریبا ایک سال لاپتہ رہنے کے بعد شہزادی نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے مدد کی درخواست کی ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کی خبر کے مطابق سعودی عرب کی شہزادی جو کہ اچانک ہی لاپتہ ہو گئی تھی 56 سالہ شہزادی بسمہ بنت سعود نے ایک ٹویٹ میں فرماں رواں سعودی عرب سے مدد کی درخواست کی ہے شہزادی کا کہنا تھا کہ مسلسل ایک سال قید میں رہنے کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑ گئی ہےانہوں نے یہ بتایا کہ مجھے سعودی عرب کی الہیئرنام کی جیل میں رکھا گیا ہے۔انہوں نے شہزادہ محمد بن سلمان اور فرما روا شاہ سلمان سے درخواست کی ہے کہ وہ مجھے جیل سے باہر آکر علاج کروانے کی اجازت دیں ۔شہزادی کی طرف سے ٹویٹ کرنے کے کچھ گھنٹوں کے بعد ہی ٹویٹ کو ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ اور اس وقت تک سعودی حکومت نے بھی اس پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button