ورلڈ

پاکستانی خاتون شیف کی جاپان میں مقبولیت میں تیزی سے اضافہ

جاپان میں موجود پاکستانی خاتون شیف شہر بانو بہترین کھانوں کی وجہ سے جاپانی لوگوں میں تیزی سے شہرت حاصل کررہی ہیں ۔ ٹوکیو کے مشہور بازارکایاباچو میں ایک پاکستانی ریسٹورنٹ میں خاتون پاکستانی شیف شہر بانو کے تیار کردہ بریانی، سیخ کباب، چکن تکہ ،کیک نے جاپانی لوگوں کو شہر بانو کا فین بنا دیا ہے۔

اس ہوٹل کے مالک پاکستانی نژاد جاپانی شہری بھی شہر بانو کی مقبولیت میں اضافہ پر خاصہ خوش ہے ان کے مالک کا کہنا ہے کہ شہر بانو ایک محنتی اور بہت ہی عمدہ شیف ہے۔ شہر بانو کا کہنا تھا کہ وہ ایک پروفیشنل شیف ہیں اور انہوں نے اس کی تربیت لاہور کے ایک فائیو سٹار ہوٹل سے حاصل کی۔اور اس ہوٹل میں کافی عرصہ میں نے ملازمت کی اور پھر جاپان میں آنے کا موقع ملا تو مجھے گھومنا پسند ہے تو اس لیے میں جلدی جاپان آگئی اور یہاں ایک کامیاب شیف کے طور پر کام کررہی ہوں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button