پاکستان

سندھ حکومت کی بے بسی کے بعد ،عمران خان کی ہدایت پر فوج کے ذیلی ادارے (این ڈی ایم اے )نے کراچی کے پانچ علاقوں میں نالوں کی صفائی کیں ،ساتھ مقامی لوگوں کو امداد فراہم کیں

کراچی میں وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کے بعد شروع کی جانے والی کراچی میں صفائی مہم کے دوسرے دن ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے دارالحکومت کے پانچ علاقوں میں نالوں کی صفائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کی فراہم کردہ مشینریوں کی مدد سے کوڑے کے ڈھیر نالوں سے لینڈ فل سائٹ پر منتقل کیے جارہے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں نارتھ ناظم آباد میں نالوں کی صفائی کی جائے گی۔ فوج مقامی لوگوں کو فوری امداد فراہم کرتی رہے گی۔

دوسری طرف ، محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے جمعہ اور ہفتے کے روز کراچی میں مون سون بارش کے نئے سپیل کی پیش گوئی کی ہے۔

جمعہ اور ہفتہ کو موسلادھار بارش سے کراچی اور حیدرآباد میں شہری سیلاب اور خضدار کے پہاڑی علاقوں میں طوفانی بارش کا امکان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button