Cars

جاپان میں ٹویوٹا کا نیا ماڈل یاریس

ٹویوٹا نے یاریس کا نیا ماڈل ، کمپیکٹ کاروں کو بہتر اور اعلی معیار کی گاڑی بنانے  اور جدید ترین حفاظتی اور سکیورٹی ٹیکنالوجیز کے ساتھ جوڑنے کے لئے تیار کیا  ہے جو صارفین کی توقعات کے عین مطابق ہے۔

ٹویوٹا یاریس 2020، نئی نسل کی کومپیکٹ کار، اپنی کلاس کے حریفوں سے کارکردگی کے حوالے سےآگے نکل گئ ہے ۔ ایندھن کی کارکردگی 36.0 کلومیٹر فی لیٹر (ہائبرڈ ایکس کے لئے) ، اور جدید ترین حفاظتی ٹکنالوجی کے ساتھ  !

نیا یاریس پہلا ماڈل ہے جس نے کمپیکٹ کاروں کے لئے ٹی این جی اے پلیٹ فارم جی اے- بی کو اپنایا ہے ، اور اس میں ہلکی پھلکی  مگر انتہائی پائیدار باڈی ہے جس میں کشش ثقل کا کم مرکز ہے۔ نئی یاریس پہلی ٹویوٹا کمپیکٹ کار ہے جس نے ای فور الیکٹرک فور وہیل ڈرائیو سسٹم کو اہمیت دی ہے۔

نئی یاریس سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ ایک انتہائی مقبول کمپیکٹ کار بن جائے گی کیونکہ یہ  جدید  سہولیات سے آراستہ ہے۔

نئی یاریس کی جدید  سہولیات

ٹویوٹا ٹیم میٹ ایڈوانسڈ پارک سے لیس ہونے والی پہلی ٹویوٹا کار بشمول پانورامک ویو مانیٹر کے افعال

جدید پارکنگ سپورٹ سسٹم

Turn Tilt Seats

Display Audio

بارہ رنگوں میں پیش کردہ

نیا ماڈل یاریس “ویلکاب” سیریز کے ایک حصے کے طور پر بھی دستیاب ہے ، جس میں وہیل چیئر اسٹوریج ڈیوائس ماڈل کے ذریعے 35 کلو گرام یا اس سے کم وزن والی وہیل چیئر کو آسانی سے ٹرنک میں لادا جا سکتا ہے۔

کشادہ اور آرام دہ انٹیریئر

وسیع کنسول اور اسٹوریج کی زیادہ جگہ۔

تصادم سے قبل حفاظت کا نظام

متحرک ریڈار کروز کنٹرول

لین ٹریکنگ اسسٹ

خودکار ہائی بیم

روڈ سائن اسسٹ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button