ورلڈ

نائجریا کے صدر کے چیف آف سٹاف کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق

ائجریا کے صدر کے چیف آف سٹاف کورونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔نائجریا کے صدارتی محل نے ہفتہ کے روزجاری ایک بیان میں کہا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے انتہائی افسوس ہے کہ صدر کہ چیف آف سٹاف مالم ابا کیاری کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے ہیں ۔کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ان کا علاج جاری تھا لیکن صحت یاب نہ ہونے کی وجہ سے بروز جمعہ 17 اپریل 2020 کو اُن کی وفات ہوگئی ۔

مالم ابا کیاری نے کچھ دنوں قبل جرمنی  گئے تھے جہاں انہوں وہاں کئی لوگوں سے ملاقاتیں کی تھی اور وطن واپس آنے پر  وہ کئی میٹنگز میں بھی شامل ہوئے تھے ۔

افریقہ میں سب سے زیادہ آبادی کے حامل مسلم ملک میں نائجریا میں ورلڈ میٹرز کے مطابق ابھی تک کوروناکے 493 کیس ہیں ۔نائجریا میں کورونا کی وجہ سے 17 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور لاک ڈاون کی خلاف ورزی کی صورت میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں مرنے والوں کی تعداد 18 ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button