ورلڈ

سعودی عرب کے مفتی عالم کی نماز تراویح اور عید کی نماز کو گھروں پر ادا کرنے کی ہدایت

سعودی عرب : مفتی عالم سعودی عرب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے تراویح اور نماز عید کو گھر سے ہی ادا کیا جائے۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے مفتی عالم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کی وجہ سے سعودی عرب میں نماز تراویح کا اجتماع نہیں کیا جائے گا مزید ان کا کہنا تھا کہ اگر رمضان المبارک میں بھی کورونا وائرس نہ رک سکا تو عیدالفطر کی نماز کو بھی گھر میں ادا کیا جائے گا اور سعودی عرب کے مفتی عالم کا یہ بیان رمضان المبارک شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل آیا ہے سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے پوری دنیا  میں حج اور عمرہ کو موخر کردیا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button