ورلڈ

کاروں کے شوروم میں کتا سیلز مین بن گیا کتے نے شوروم کے عملے سے جلدی ہی دوستی بھی کر لی

 برازیل کی کار ساز کمپنی ہنڈائی نے سیلز مین کی حیثیت سے ایک کتے کی خدمات حاصل کیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے ایک کار شو روم میں ایک کتے کو سیلز مین کے طور پر بھرتی کیا گیا ہے ، کتے کو اس سلسلے میں تربیت دی گئی ہے اور ایک باقاعدہ ملازم کارڈ بھی بنایا گیا ہے جو کتے کے گلے میں لٹکا ہوا ہے۔ کتا اعتماد کے ساتھ گاہکوں کو سلام کرتا ہے اور اہم ملاقاتوں میں شریک ہوتا ہے۔

کتے کا نام اټسن پرائم ہے اور وہ ہنڈائی شورومز میں گاہکوں کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس سے پہلے ، کتے کو اعزازی نوکری دی گئی تھی لیکن کتے کی کارکردگی کی بنیاد پر اس کی ترقی کی گئی۔ کتے نے جلد ہی شوروم کے عملے سے دوستی کی اور صارفین خوش ہو گئے۔

ہنڈائی برازیل نے بھی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کتے کی تصاویر شیئر کیں۔ یہ پہلا موقع نہیں جب برازیل میں کسی آوارہ جانور کو ملازمت دی گئی ہو۔ پچھلے سال ، ایک بلی نے شدید طوفان اور بارش میں ایک کمپنی میں پناہ لی ، اور پھر اسی کمپنی نے بلی کو ملازمت پر رکھا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button