پاکستان

قادیانی اقلیتی کمیشن میں شامل ہوگے یا نہیں حکومت نے حتمی فیصلہ کرلیا

وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ قادیانی اقیلیتی کمیشن میں شامل ہوگے یا نہیں۔

وفاقی کابینہ کے آج  ہونے والے اجلاس میں کورونا کی صورتحال پر کابینہ کو بریف کیا گیا۔ کورونا سے معاشی صورتحال پر کیا اثر پڑا ہے اس پر بھی بات چیت ہوئی نیشنل کمانڈ ایند کنٹرول کے اعداد و شمار کے بارے میں بھی کابینہ کو بتایا گیا۔ کابینہ کے ہونے والے اجلاس میں لاک ڈائون میں نرمی سے متعلق مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

قادیانیوں کو اقلیت کمیشن میں شامل کرنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے واپس لے لیا ہے۔ حکومت کو قادیانیوں کو اقلیت میں شامل کرنے کے فیصلے پر بہت تنقید ہوئی تھی۔ جبکہ اب وفاقی کابینہ نے قادیانیوں کو اقلیت میں شامل کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا اور نئے فیصلے کے مطابق اقلیت کمیشن میں قادیانی نہیں شامل ہونگے۔ وفاقی کابینہ نے اجلاس میں وزیر مذہبی امور کی سمری کو منظور کرلیا۔

حکومت کی ساتھی جماعت مسلم لیگ ق نے بھی حکومت کے اس فیصلہ پر تنقید کی تھی کہ ابھی ان حالات میں حکومت کو قادیانیوں کے اس معاملہ کو چھیڑنے کی ضرورت نہیں تھی اس کے علاوہ جیسے ہی یہ خبر آئی تھی کہ قادیانیوں کو اقیلت میں شامل کرنے لگے ہے تو حکومت کو اس فیصلہ پر بڑا سخت رد عمل ملا تھا تو آخر حکومت نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا ۔

اس کے علاوہ حکومت کے اس فیصلہ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر کر دی گئی تھی کہ اس فیصلہ سے انتشار پھیل سکتا ہے۔

اب حکومت نے اپنے فیصلے کو واپس لے لیا ہے اور قادیانیوں کو اقلیت میں نہ شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button