پاکستان

تنقید کی پرواہ کیے بغیر لوگوں کی خدمت جاری رکھیں گے،موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ شفاف حکومت ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ان کی حکومت تنقید کی پرواہ کیے بغیر لوگوں کی خدمت جاری رکھے گی۔

وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات میں کسی بھی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ شفاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے نہ تو کوئی غلط کام کیا ہے اور نہ ہی کسی کو ایسا کرنے کی اجازت ہوگی۔ الزامات کی منفی سیاست کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ’نیا پاکستان‘ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں بنایا جائے گا۔

جو لوگ ہنگامے کھڑا کر رہے ہیں ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔ یہ عناصر ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے منافی تھے اور 22 کروڑ افراد نے ان کے دوہرے چہروں کو پہچان لیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button