پاکستان

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا دوسرا کورونا ٹیسٹ رزلٹ بھی مثبت آگیا

کراچی :  گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جمعرات کو ایک بار پھر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جس کا نتیجہ مثبت آیا ، دوسری طرف  ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 25,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

 گزشتہ ماہ 27 اپریل کو گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کا نتیجہ مثبت آیا تھا ، جس کے بعد وہ خود سے الگ تھلگ ہوگئے تھے۔ انہوں نے کورونا کا ٹیسٹ کروانے سے کچھ دن پہلے متعدد میٹنگز میں بھی شرکت کی تھی. گورنرسندھ  نےاپنے ٹویٹر پوسٹ میں کہا کہ ان کی توقعات کے برخلاف ان کو کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ دوبارہ مثبت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا میں بے صبری سے ان ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار کر رہا تھا اور میری توقعات کے برخلاف ، ایک بار پھر ٹیسٹ کا رزلٹ مثبت آیا۔ میں ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے لئے دعا کی۔

میں لڑنا جانتا ہوں ، اللہ تعالی نے مجھے لڑنے کی طاقت دی ہے اور میں کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے ساتھ مل کر میں نے بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا ہے اور عمران خان ہر مشکل کا ڈٹ کر سامنا کرتے ہیں۔

 بہت سے اعلی درجے کے سیاستدانوں کے کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ مثبت آیا ہے۔ ان میں قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر بھی شامل ہیں جو اس سے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے پی ٹی آئی کے تیسرے رہنما بن گئے ہیں۔

اس سے پہلے ، سندھ اسمبلی کے پی پی پی کے قانون ساز رانا حمیر سنگھ کا کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ بھی پاریٹو آیا تھا۔

مردان سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے ، عبدالسلام آفریدی کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ رزلٹ پازیٹو آیا تھا۔ اس کے علاوہ ، سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے پچھلے مہینے وائرس میں مبتلا ہوگے تھے۔ سعید غنی اور عبدالسلام آفریدی دونوں اب صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button