فن فنکار

ارتغرل غازی کا مجسمہ لاہور میں نصب

تیرہویں صدی کے مسلمان اوغز ترک رہنما ، ارتغرل  کی زندگی اور اوقات پر مبنی ترکی ٹیلیویژن سیریز ارتغرل نے پاکستان میں دھوم مچا دی ہے ۔

سرکاری سطح پر پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے مطابق ، 25 اپریل سے 14 مئی تک اب تک 133.38 ملین افراد ڈرامہ سیریز دیکھ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ، اس کی اقساط پاکستان میں ہر روز یوٹیوب پر ٹرینڈ ہورہی ہیں۔

صرف 20 دن میں ، جب سے اردو ڈبنگ کے ساتھ سیریز کو ایئر کرنا شروع کیا ہے ، پی ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر اس کے ناظرین کی تعداد کو 2.1 ملین سبسکرائبرز ملے ہیں اور اس نے پچھلے تمام ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔

سیریز کے اہم کردار ارتغرل کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ، لاہور کے ملتان روڈ پر موجود ہائوسنگ اسکیم مرغزار کالونی میں 10 فٹ لمبا لوہے اور فائبر کا مجسمہ لگا دیا ہے۔اس مجسمے میں ارتغرل غازی کو گھوڑے پر بٹھائے تلوار پکرائے دکھایا گیا ہے۔

مرغزار ہاؤسنگ اسکیم کے صدر ، محمد شہزاد چیمہ کا کہنا ہے کہ اس نے ارتغرل کے مجسمے کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا جب کچھ رہائشیوں نے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کا خیال پیش کیا۔ منصوبے کی تفصیلات دیتے ہوئے ، ان کا کہنا ہے کہ یہ خصوصی مجسمے ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع کے کمالیہ شہر میں فائبر اور دھات کے استعمال سے بنائے گئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button