سیاست

شاہد خاقان عباسی میں کورونا وائرس کی تصدیق

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ، سابق وزیر اعظم نے گزشتہ روز ٹیسٹ کے لیے سیمپل دیا تھا ، اور اس کا رزلٹ آج آیا ہے ۔ ذرائع نے مزید کہا کہ (ن) لیگ کے رہنما اپنی رہائش گاہ پر خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور حکومت پنجاب کے ترجمان مسرت چیمہ نے شاہد خاقان عباسی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

https://twitter.com/MusarratCheema/status/1269874886119391233?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.geo.tv%2Flatest%2F292036-former-prime-minister-shahid-khaqan-abbasi-tests-positive-for-coronavirus

ایک دن پہلے ہی ، پی پی پی کے ایم پی اے شرجیل میمن نے اعلان کیا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کا پازیٹو آگیا اور انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔

شرجیل میمن حیدرآباد میں کورونا وائرس کے لئے حکومت سندھ کے فوکل پرسن ہے اور کچھ دن پہلے ہی انہوں نے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت کی تھی۔

گذشتہ ہفتے پاکپتن سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) پنجاب اسمبلی کے رکن میاں نوید علی کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آیا۔

پی ٹی آئی پنجاب کے ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) شاہین رضا وائرس کا شکار ہونے والے ملک کے پہلے قانون ساز تھے۔

نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے میاں جمشید الدین کاکاخیل اور گوجرانوالہ سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شوکت منظور چیمہ بھی کچھ دن وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد اس ماہ کے شروع میں انتقال کر گئے۔

ملک میں وائرس کے 103,000 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 2050 سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں۔ حکومت کے لاک ڈاؤن کو کم کرنے کے اعلان کے بعد گذشتہ کچھ دنوں میں ملک میں اموات کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button