پاکستان

موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے مجرموں کو 48 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا جائے گا: لاہور سی سی پی او

لاہور کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) عمر شیخ نے جمعرات کو بات کرتے ہوئے کہا کہ موٹر وے عصمت دری کے واقعہ میں ملوث مجرموں کو 48 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا جائے گا۔

عمر شیخ نے بتایا کہ 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ سی سی پی او نے بتایا کہ متاثرہ خاتون صبح ساڑھے 12 بجے گوجرانوالہ کے لئے روانہ ہوگئی تھی اور جانے سے پہلے اسے اپنی گاڑی میں ایندھن کی جانچ کرنی چاہئے تھی۔

“اس خاتون نے پولیس کی بجائے اپنے بھائی کو فون کیا اور اس کے بھائی نے پولیس موبائل بھیجنے کے لئے موٹر وے پولیس کو 130 پر ٹیلیفون کیا۔

“واقعے کی جگہ کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں تین گاؤں ہیں۔ ملزمان نے متاثرہ شخص کی گاڑی کی شیشے کی کھڑکی توڑ دی۔ شیشے سے خون کے نمونے لئے گئے ہیں۔ تحقیقات میں دیہی اور شہری پولیس کی جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ عصمت دری کے واقعے کی تحقیقات کے لئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن کی نگرانی میں بیس ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ ٹیموں نے جرائم پیشہ سے شواہد اکٹھے کیے ہیں جبکہ دو ملزمان کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button