سیاست

دس بھینسوں کا دودھ فروخت کرکے اپنا خرچہ چلاتاہوں۔۔شہباز شریف کا نیب کے سوالوں پر جواب

مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کو کچھ روز قبل نیب نے طلب کیا جہاں پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے نیب کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے   کہا کہ میرے ڈیری فام پر دس بھینسیں ہیں جس سے میری آمدنی ہوتی ہے ان بھینسوں کے دودھ سے میں اپنا خرچہ چلاتا ہوں۔ صحافی روف کلاسرا نے انکشاف کیا ہے کہ شہباز شریف کچھ دن قبل جب نیب میں پیش ہوئے تو انہوں نے اپنے سوالات کے جواب میں کہا کہ شریف ڈیری فام پر میری دس بھینسیں ہیں جس کے دودھ کو فروخت کرکے میں اپنا خرچہ کرتا ہوں۔

نیب نے ایک سوال کیا کہ بیگم نصرت کہ 2002 میں اثاثے نہیں تھے لیکن اب اُن کی پراپرٹی 25 کروڑ کی ہے کیسے جس پر شہباز شریف نے کہا کہ بیگم نصرت آزاد ہیں آپ اُن سے ہی یہ سوال پوچھےنیب کے پوچھے گئے ایک اور سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ جب ہماری جائیداد کی تقسیم ہوئی تو ایک شوگر مل میرے حصے میں آئی تھی جس پر نیب نے کہا کہ پھر آپکی 14 کمپنیاں کیسے بن گئی ہے۔ جس پر شہباز شریف کہتے کہ یہ سوال آپ سلمان شہباز سے پوچھیے میں نے اپنا آپ کو بتا دیا کہ میں اپنا خرچہ اپنے ڈیری فام کی 10 بھینسوں کے دودھ سے چلا رہا ہوں۔ اس جواب پر نیب کا کہنا تھا کہ کیا ان بھینسوں سے آپ کو 1 سال میں 1 کروڑ کا منافع ہوا جو آپ نے اپنا ایک سال کا خرچہ کیا جس پر شہباز شریف کہتے کہ اپنا ریکارڈ دیکھ کر پھر بتائو گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button