پاکستان

ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے 14نکاتوں پر مکمل عمل کر چکے ہیں : عبدالحفیظ شیخ

عبدالحفیظ شیخ پائیدار ترقی ایجنڈا 2030 کے پینل سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کہہ رہے تھے کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے دیئے گئے 27نکات میں سے 14 پر مکمل عمل کرچکا ہے اور باقی 13 پر بھی مثبت پیش رفت جاری ہے۔ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے دیئے گئے نکات پر عملدآمد کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔اور اس میں بہت حد تک پیش رفت بھی ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دوسرے تمام ممالک کی طرح ذمہ دار ملک ہے۔ اور وہ منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ پر سخت قوانین بنائے گا۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ جائزہ رپورٹ میں موجود سفارشات پر کافی حد تک کام کیا گیا ہے۔اس میں منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسگ کے خلاف بہت بہتری لائی گئی ہے نیشنل رسک اسیسمنٹ میں ۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ پیسوں کو غیر قانونی طور پر باہر لے جانے کے اصولوں کو مزید سخت کیا گیا ہے ۔ پاکستان پوسٹ فلاح کی تنظیموں بچت کی اسکیموں ان سے جڑے ہوئے تمام خطرات کے لیے کام کیا گیا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button