ورلڈ

سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں کرکٹ کلب ہاؤس کو جلا دیا گیا۔ معروف سماجی شخضیت خواجہ مسعود کا رنج کا اظہار اور کرکٹ کلب ہاؤس دوبارہ تعمیر کرنے کا عزم

نارتھن یورپ کے ملک سویڈن کے دارالخلافہ سٹاک ہوم کے ساؤتھ کے علاقے نورش بوری میں نیا تعمیر کردہ کرکٹ کلب ہاؤس کو جلا دیا گیا۔ سویڈن کی معروف سماجی شخضیت خواجہ مسعود پاکستانی کلچر اور کرکٹ کو کو سویڈن میں فروغ دینے کے لئے ہمیشہ کوشاں اور پیش پیش رہے ہیں۔ اُنہوں نےاس واقعے پر سخت رنج کا اظہار کیا۔

خواجہ صاحب نے کہا، “ جو ہوا اس سے ہم بہت افسردہ ہیں۔ کلب ہاؤس بالکل نیا تھا اور گذشتہ ہفتے جمعہ والے دن اس کا معائنہ کیا گیا تھا۔ پنڈال سجانے کا کام ابھی شروع ہونے ہی والا تھا۔ یہ سویڈش کی کرکٹ کی تاریخ کا سیاہ دن ہے اور ہم بہت سے لوگ ہیں جو انتہائی غمگین ہیں۔لیکن ہم ہار نہیں مانیں گے۔کلب ہاؤس فائر پروف مواد سے دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔ ہم اپنا مشن جاری رکھیں گے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button