پاکستان

بے نظیر انکم سپورٹ سے فائدہ اٹھانے والے سندھ کے 58 سرکاری عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج

سکھر: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے حکومت سندھ کے 58 افسروں (بی پی ایس۔ 17 سے 20) کے خلاف ایف آئی آر درج کیں جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام  سے مبینہ غیر قانونی فائدہ اٹھاتے رہے اور جنہوں نے بعد میں پلی بارگین کی رقم ادا نہیں کیں۔

ایف آئی اے کے ایک اہلکار کے مطابق ، افسروں ، جو محکمہ تعلیم اور صحت کے شعبے میں ملازم ہیں ، ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے کیونکہ وہ رقم کی ادائیگی نہیں کرسکے۔

زیادہ تر عہدیداروں کا تعلق سکھر ، خیرپور ، شکارپور ، جیکب آباد ، قمبر شہدادکوٹ اور دیگر اضلاع سے ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button