ورلڈ

پانچ دن میں کورونا وائرس کے کیسز میں دس لاکھ کا اضافہ ہوا ہے،ڈبلیو ایچ او نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ، پیر کو دنیا بھر میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تعداد 13 ملین ہوگئی ، جو صرف پانچ دن میں ایک ملین بڑھ چکی ہے۔

اس وبائی مرض نے اب ساڑھے چھ ماہ میں ساڑھے دس لاکھ سے زیادہ افراد کو ہلاک کردیا ہے، اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گریبیسس نے کہا ہے کہ مستقبل میں “پرانے معمول کی طرح زندگی گزارنے” میں کوئی واپسی نہیں ہوگی۔ خاص طور پر اگر احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کیا گیا۔

انہوں نے جنیوا میں ڈبلیو ایچ او ہیڈ کوارٹر سے ایک بریفنگ میں بتایا ، میں دو ٹوک ہو کر بتاتا ہوں ، بہت سارے ممالک غلط سمت کی طرف جارہے ہیں وائرس عوام کا دشمن بنا ہوا ہے۔

اگر بنیادی باتوں پر عمل نہیں کیا گیا تو پھر یہ بیماری کہیں نہیں جائے گی بلکہ یہ بدتر اور خراب تر ہوتی جائے گی۔

 سرکاری رپورٹس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ لاطینی امریکہ میں یہ مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔

دنیا میں نصف سے زیادہ امریکہ میں مریض ہے اور اموات بھی دنیا میں آدھی کے قریب امریکہ میں ہورہی ہیں۔

دنیا کے کچھ حصے ، خاص طور پر امریکہ ، جس میں 3.3 ملین سے زیادہ تصدیق شدہ واقعات ہیں ، کوویڈ 19 انفیکشن کی پہلی لہر میں اب بھی زبردست اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، جبکہ دیگر “ممالک” میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button