پاکستان

نیب نے نوازشریف کی لندن رہائش گاہ پر نوٹس چسپاں کرنے کا فیصلہ کر لیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی لندن میں رہائش گاہ پر سمن سے متعلق نوٹس چسپاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے وزارت خارجہ سے ایوین فیلڈ اپارٹمنٹس میں نوٹس چسپاں کرنے کی درخواست کی ہے۔ وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے یوروپ نے پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا ہے اور انہیں عدالتی احکامات پر عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق ، پاکستان کے برطانیہ کے ہائی کمیشن کے عہدیدار نوٹس چسپاں کرنے کے لئے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی رہائشگاہ پر جائیں گے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ توشکانہ کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو طلب کرنے کا نوٹس ان کی رائے ونڈ کی رہائش گاہ پر بھی چسپاں کیا گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button