COVID-19

چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والی نئ وبا کویڈ 19 نے دنیا کے 213 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے.

اب تک کے اعدادو شمار کے مطاق یہ مہلک وباء 45 لاکھ 26 ہزار 850 افراد کو نشانہ بنا چکی ہے. اور مو جودہ اعدادو شمار کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 405 ہوگئ ہے. غیر ملکی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کو دوران وائرس دنیا بھر میں 5 ہزار 317 افراد کو ہلاک کر چکا ہے. جب کہ 96 ہزار عالمی طور پہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں. وباء کا اثر اس وقت عروج پہ ہے اور کیسز کی رفتار دن بہ دن زیادہ ہو رہی ہے. البتہ اب تک اس مہلک وباء کورونا کو شکست دے کر صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد غیر ملکی رپورٹ کے مطابق 17 لاکھ 4 ہزار ہے.
عالمی ادارہ صحت کی گزشتہ روز کی رپورٹ کے مطابق ہوسکتا ہے کہ یہ وباء کبھی ختم نہ ہو. جیسے “ایچ آئی وی” نے دنیا میں اپنی جڑیں مضبوط کرلی اور اب تک لاعلاج ہے، اسی طرح خدشہ ہے کہ کورونا بھی چلتی انسانیت کے لیے مستقل وباء بن جاۓ.
ماہرین مختلف اینٹی باڈی پہ کام کر رہے ہیں لیکن اب تک کی گئی کوششیں لاحاصل سی نظر آتی ہے. اور ممکنہ طور پہ اگر کویڈ 19 کا علاج مل بھی جاتا ہے تو کمرشل طور پہ اسے تیار کرنے میں سال کا عرصہ درکار ہوگا.
موجودہ حالت میں صرف احتیاط ہی اس کا موثر علاج ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button