پاکستان

پاکستان میں کیسز بڑھ رہے ہیں، لیکن حالات قابو سے باہر نہیں اسد عمر

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے قومی اسمبلی میں کہا مئی کے آخر اور جون میں کیسز اور اموات بڑھنے کا خدشہ ہے، اسپتالوں پر دباؤ بھی زیادہ ہوگا
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ اس وبا نے پھیلنا ہے، ہمیں اسکے ساتھ چلنا ہوگا. اگر لاک ڈاؤن کا دورانیہ بڑھا دینے سے اس وباء پہ قابو پایا جاسکتا تو دیگر ممالک میں وائرس ختم ہو چکا ہوتا
یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ دنوں لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا تھا. اور پنجاب بھر میں مالز کھولنے کا اعلان کردیا ہے. ملک میں علاقائی پروازیں بھی کل سے جزوی طور پہ بحال کرنے کا اعلان ہوا ہے
اسد عمر نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن سے بھوک اور معاشی بدحالی آئے گی. ہمیں معاشی بدحالی کو روکنا ہے اور لوگوں کو وباء سے بھی بچانا ہے
یاد رہے کہ پیپلز پارٹی نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی مخالفت کی تھی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button