Cars

آٹوموٹو انڈسٹری میں گرین ٹیکنالوجیز

ماحول دوست گاڑیاں، جنہیں گرین کاریں بھی کہا جاتا ہے۔ ایسی گاڑیاں ہیں جو چلنے پر کم کاربن کے مرکبات خارج کرتی ہیں اور ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ نہیں کرتیں۔

زمین پر ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا اور ماحول دوست مصنوعات کو فروغ دینا اِس لئیے بھی بہت اہم ہوتا جا رہا ہے تاکہ زمین اور انسانی زندگی کو بہترین اور خالص کیا جا سکے۔ انسانوں ، جانوروں ، جنگلی حیات اور قدرتی حیات کو صحت بخش ماحول فراہم کیا جا سکے۔

گرین کاروں میں

Hybrids, Electric Cars, Ethanol, Hydrogen Cars, Natural Gas, Plug-In Hybrids, Biodiesel and Air Powered Vehicles

 شامل ہیں ۔ حقیقت میں عالمی آلودگی کا سب سے بڑا سبب  کار آلودگی  ہے۔ گرین ہاوًس گیسیں اور کاربن ڈائی آکسائیڈ جو کاریں خارج کرتی ہیں وہ فضا میں پھنس جاتی ہیں، اِس کے باعث گذشتہ برسوں کے دوران دنیا بھر میں درجہ حرارت اور سطح سمندر میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے طوفان ، سیلاب اور قحط زیادہ شدید ہو گئے ہیں۔ درجہ حرارت میں اضافہ کی وجہ سے برف اور گلیشیئر بھی  پگھل رہے ہیں۔ اوزون کی پرت کو بھی ماحولیاتی آلودگی نے بہت کمزور کر دیا ہے۔

کار آلودگی کو کم کرنے اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیئے گاڑیوں  میں گرین ٹیکنالوجی متعارف کروائی گئ ، اِس لیئے ماحول دوست گاڑی خریدنا بہت اہم ہوتا جا رہا ہے۔ ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیاں ایک سے زیادہ وجوہات کی وجہ سے ماحول دوست ہیں۔ الیکٹرک کاریں کوئی ایندھن نہیں جلاتی ہیں، وہ مکمل طور پر بجلی پر چلتی ہیں، دوسری طرف ہائبرڈ کاروں میں دو انجن ہوتے ہیں اور زیادہ تر بجلی پر انحصار کرتے ہیں جسں کی وجہ سے وہ کم ایندھن جلاتے ہیں۔

ترقی یافتہ ممالک اور خاص طور پر ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں پیشں

پیشں ممالک ماحول دوست یا گرین کاروں کو زیادہ سے زیادہ خریدنے کے لیئے بہت ترغیبات دے رہے ہیں۔ دنیا کے بڑے کاریں بنانے کے ادارے بھی  گرین کاریں بنا رہے ہیں، مثلاََ بہترین ماحول دوست گاڑی

                          Toyota Prius Prime

دنیا بھر کی سڑکوں پر نظر آتی ہے اور لوگ اِس کی ڈرائیو کو بہت انجوائے کرتے ہیں۔ اور

Kia Niro Hybrid

Honda Clarity Plug-In Hybrid                                          

Kia Niro Plug-In Hybrid

Toyota Camry Hybrid

Toyota Corolla Hybrid

Mini Cooper SE. MINI / BMW AG

BMW i3. BMW

وغیرہ بھی ماحول دوست گاڑیوں کے حوالے سے دنیا بھر میں مقبول ہیں۔

 

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button