پاکستان

کورونا سے صحت یاب لوگوں کی تعداد لاہور میں 143 ہوگئی ڈاکٹر یاسمین راشد

کورونا کے زیر علاج مریضوں میں 12 مزید مریض صحت یاب ہوگئے ہیں لاہور میں مزید 12 کورونا کے مریض صحت یاب ہونے کے بعد اب تک کورونا سےلاہور میں   صحت یاب ہونے والے  لوگوں کی کُل تعداد 143 ہوگئی ۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایک بیان میں کہا کہ لاہور میں کورونا کے 477 مریضوں میں سے اب تک 143 صحت یاب ہوگئے ہیں ۔اس کے علاوہ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کی حد تک کورونا کے ٹیسٹ کی تعداد مزید بڑھا دی گئی ہےاور گزشتہ روز2 ہزار669 ٹیسٹ کیے گئے ہیں پنجاب میں ۔

لاہوروزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ لاہورمیں کوروناکے زیرعلاج مریضوں میں سے مزید12 صحت یاب ہوگئے، جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 143 ہوگئی۔اب تک پنجاب میں 46 ہزار ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔مزید ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب صورتحال کا جائزہ خود لے رہے ہیں ۔کورونا کے مشتبہ کیسز کا پنجاب میں روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button