پاکستان

کتنے فیصد پاکستانی بلاوجہ روزہ نہیں رکھتے گیلپ کے سروے میں حیران کن انکشاف

رمضان المبارک پر گیلپ کی جانب سے کروائے جانے والے سروے میں یہ پتا چلا ہے کہ 15 فیصد پاکستانی روزہ نہیں رکھتے۔

گیلپ کی جانب سے کروائے جانے والے سروے میں لوگوں سے روزہ رکھنے کے بارے میں پوچھا گیا تو 52 فیصدپاکستانیوں کا کہنا تھا کہ وہ روزہ رکھتے ہیں 33 فیصد پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ وہ کبھی کبھار روزہ رکھتے ہیں اور 15 فیصد پاکستانی  بالکل روزہ نہیں رکھتے۔سروے میں لوگوں سے روزہ نہ رکھنے کی وجوہات کو پوچھا گیا سروے میں موجود لوگوں میں سے 25 فیصد کے خیال میں زیادہ عمر (بڑھاپے ) کے لوگ روزہ نہیں رکھتے  اس طرح 37 فیصد لوگ یہ سوچتے ہیں کہ بیمار لوگ روزہ نہیں رکھتے اوربقایا 37 فیصد لوگ سوچتے ہیں کہ لوگ بلاوجہ روزہ نہیں رکھتے ۔اس سروے میں موجود ایک فیصد نے روزہ چھوڑنے کے متعلق کچھ مختلف رائے دیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button