ورلڈ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہِ صحت (ڈبلیو-ایچ-او) کی فنڈنگ دوبارہ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہِ صحت (ڈبلیو-ایچ-او) کی فنڈنگ دوبارہ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکہ (ڈبلیو-ایچ-او) کی اتنی ہی فنڈنگ کرے گا جتنی چین کر رہا ہے. مزید یہ کہا کہ امریکہ علمی ادارہِ صحت کو سالانہ 400 ملین ڈالر کی فنڈنگ فراہم کرتا ہے، تاہم اگر چین نے فنڈنگ بڑھائی تو امریکہ بھی بڑھا سکتا ہے
یاد رہے کہ ایک ماہ قبل جب امریکہ کے حالات کورونا وائرس کی وجہ سے قابو سے باہر ہو رہے تھے تو صدر ٹرمپ نے (ڈبلیو-ایچ-او) کی فنڈنگ کی یہ کہہ کے روک دی تھی کہ ادارہ “اپنے بنیادی فرض میں ناکام” ہو چکا ہے. صدر ٹرمپ کا اس وقت مزید یہ کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ چین میں پھیلے اس وائرس کی پردہ پوشی اور اسکو بد انتظامی سے سمبھال رہا ہے
صدر ٹرمپ نے (ڈبلیو-ایچ-او) کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہو کہا تھا کہ اِنکا جھکاؤ چین کی طرف ہے اسکے جواب میں اقوامِ متحدہ کے سربراہ نے کہا تھا کہ ابھی (ڈبلیو-ایچ-او) کی فنڈنگ کاٹنے کا وقت نہیں صدر ٹرمپ نے آج دوبارہ سے امید ظاہر کی ہے کہ ادارہ موجودہ بحران میں تعمیری کردار ادا کرے گا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button