فن فنکار

کورونا وائرس ،ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی آرادھیا سانس لینے میں شکایت کے بعد ہسپتال میں داخل

بالی ووڈ اسٹار ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی ارادھیا کا کورونا وائرس ٹیسٹ کا رزلٹ مثبت آنے کے ایک ہفتے بعد دونوں کو اسپتال داخل کروادیا گیا ہے۔

اگرچہ ابتدائی طور پر ماں بیٹی گھر پر قرنطینہ کے لئے مقیم تھے ، اطلاعات کے مطابق بعد ازاں ان دونوں کو سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے طبی امداد کی ضرورت تھی۔

“ایشوریا اور آرادھیا دونوں کو آج نانا وتی اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ وہ ٹھیک ہیں. ایشوریہ کو طبی امداد کی ضرورت تھی ، “ذرائع نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا۔

 جولائی 12 کو ، ابھیشیک بچن نے اعلان کیا تھا کہ ان کی اہلیہ اور بیٹی نے امیتابھ بچن کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد کورونا کے لیے ٹیسٹ کروایا تھا جو کہ آیا۔

ٹیسٹ رزلٹ مثبت آنے کے بعد دونوں نے گھر میں خود کو قرنطینہ کرلیا۔ میری والدہ سمیت خاندان کے باقی افراد میں کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ منفی کا آیا ہے۔ آپ کی خواہشات اور دعاؤں کے لئے آپ سب کا شکریہ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button