کھیل

چاچا کرکٹ زندہ ہےاور صحت مند ہیں! سوشل میڈیا پر جعلی موت کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں

پاکستان کے پیارے کرکٹ کے مداح صوفی عبد الجلیل چاچا کرکٹ زندہ اور صحت مند ہیں۔

بدھ کو جب ان کی موت کی جعلی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں ، تو ٹویٹر پر چاچا کرکٹ کی نمائندگی کرنے والا ایک آفیشل ٹویٹر ہینڈلر نے چاچا کرکٹ کے ویڈیو پیغام کو شیئر کیا اور تمام افواہوں  کی نفی کر دی۔

عبدالجلیل عرف چاچا کرکٹ نے ویڈیو میں بتایا کہ آج انہوں نے فیس بک پر اپنی مرنے کی جھوٹی اور بے بنیاد خبر سنی جس پر انہوں نے کہا کہ جس نے بھی یہ خبر ان کی تصویر کے ساتھ پھیلائی ہے اللہ اُن کو بھی ہدایت دے۔ مزید اُن کا کہنا تھا کہ میں حیات ہوں بالکل ٹھیک ہوں اور صحت مند ہوں اور اپنے شائقین کرکٹ سے یہ کہنا چاہوں گا کہ میں پاکستان کا جھنڈا لہراتا رہوں گا اور اللہ پاکستان کا پرچم بلند رکھے پاکستان زندہ باد۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button