ورلڈ

ٹرمپ کا ڈبلیو “ایچ او” کی فنڈنگ پہ یوٹرن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ تین روز قبل عالمی ادارہِ صحت کی فنڈنگ دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا. لیکن ٹرمپ انتظامیہ سے زیادہ دیر تک انتظار نہ ہوسکا اور آج علمی ادارہِ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کو خط لکھ دیا. ٹرمپ نے خط میں فنڈنگ روکنے کی دھمکی دی ہے جبکہ چند روز قبل ہی اسے بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا. چند روز قبل کہ بیان میں نہ صرف فنڈنگ بحال کرنے کا کہا تھا بلکہ صدر ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر چین فنڈنگ میں اضافہ کرے گا تو امریکہ بھی کرے گا. لیکن اس کے برعکس آج صدر ٹرمپ نے فنڈنگ بند کرنے کی ایک بار پھر دھمکی لگا دی

ٹرمپ کا مزید خط میں یہ بھی کہنا ہے کہ اگر 30 دن میں اصلاحات کا عہد نہ کیا گیا تو امریکہ رکنیت ختم کرنے پر بھی غور کرے گا. وبائ امراض پر آپ کے ادارے کی غلطیاں دنیا کو مہنگی پڑی ہیں. ڈبلیو ایچ او کے پاس صرف ایک رستہ ہے اور وہ ہے چین سے آزادی، ٹرمپ صدر ٹرمپ نے چین کو ایک بار پھر سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ڈبلیو-ایچ-او چین کی کٹھ پتلی ہے اور اسکی ساری توجہ چین کو اچھا دکھانے پہ ہے. جبکہ ادارے نے امریکہ کو برے مشورے دیے، اس لیے فنڈنگ کم یاں ختم کرنے پہ غور کر رہے ہیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button