پاکستان

عید کے فوراً بعد سکول کھولو

کورونا وائرس کے پیش نظر وفاقی اور صوبائ حکومتوں نے مشاورت کے بعد تمام اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز 15 جولائ تک بند رکھنے کا حکم جاری کیا. ساتھ پورے ملک میں ہونے والے بورڈ کے امتحنات ملتوی کرنے کے بجاۓ ختم کر دیے. پرائویٹ اسکولز اور کالجز مالکان نے اس فیصلے کو طلبہ کے لیے غلط قرار دیتے ہوے اس کی مخالفت کی
آج آل پرئویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے وزیر اعلی سندھ اور وزیر تعلیم سندھ سے عید کے بعد اسکول کھولنے کا مطالبہ کیا. اور ساتھ کانفرنس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام یوٹیلیٹی بلز ، وفاقی اور صوبائ ٹیکسز 6 ماہ کے لیے استثنی قرار دیے جاۓ اسکولز مالکان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایس اوپیز بناۓ ہیں انکے تہت اسکولز کھولیں گے
چیئرمین پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ طارق شاہ کا کہنا تھا کہ دکانیں ، شاپنگ مالز،ٹرانسپورٹ کوکھولاگیا، اسکولز ان سےبہترایس اوپیزکےتحت کھولےجاسکتے ہیں، اگر سندھ حکومت مزید اسکول بند رکھتے ہیں تو ان کے پاس آگے کا کیا پلان ہے ملک میں جو تعلیم کا معیار ہے وہ صرف نجی اسکولوں کی وجہ سے بہتر ہے۔مزید یہ کہا کہ وزیر اعظم نے بھی کہہ دیا کورونا کے ساتھ جینا ہوگا، وزیراعظم کی بات کے بعد اب اسکول کھول دینا چاہیے چیئرمین پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے معاملے کا نوٹس لینے کا کہا ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button