پاکستان

کورونا کی کیسز کی تعداد، پاکستان ایک دن کے اندر دنیا میں 20 ویں سے 19 ویں نمبر پر

لاک ڈاؤن میں نرمی اور عوام کی بے احتیاطی کی وجہ سے پاکستام ایک دن کے اندر کورونا کیسز کی تعداد کے اندر دنیا میں 20 ویں سے 19 ویں نمبر پر آگیا
ملک میں اب تک 45،898 کیسز رپورٹ ہو چکیں ہیں. اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وباء سے 46 ہلاکتیں ہو چکی ہیں. جس کے بعد ملک میں کل ہلاکتوں کی تعداد 985 ہوگئ ہے
سب سے زیادہ ہلاکتیں کے-پی-کے (345)، سندھ(299)، پنجاب(289)، بلوچستان(38)، اسلام آباد(9)، گلگت بلتستان(4) ہیں.
اس وقت زیر علاج مریضوں کی تعداد 31،812 ہے، جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1932 کورونا کیسز رپورٹ ہوے ہیں
عالمی طور پہ یہ وباء 49 لاکھ 89 ہزار لوگوں کو متاثر کرچکی ہے، جبکہ اموات کی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 958 ہے. گزشتہ َ24 گھنٹوں میں مزید ایک لاکھ افراد اس سے متاثر ہوے ہیں اور ایک دن میں 4589 اموات ہوئ
یاد رہے کہ یہ وباء اب تک 213 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے. ویکسین کی تیاری کے لیے تمام سپر پاورز دن رات ایک کر کے کام کر رہی ہے، لیکن چلتے سال کے آخر تک ویکسین کی تیاری اور پھر اسکو کمرشل طور پہ تیار کرنا مشکل نظر آتا ہے
تب تک جاری کردہ ہدایات ہی اسکا موثر ترین علاج ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button