جاپان

سڑک پر سونے والے لوگوں سے جاپان کی پولیس پریشان

سڑک پر سونا جاپان میں یہ رجحان تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے۔اس عمل کو جاپان میں روجونے مطلب سڑک پر سونا کہتے ہیں۔

جاپان کے صوبے اوکی ناوا میں اگر آپ رات کو کار ڈرائیو کر کے واپس گھر جا رہے ہیں تو راستے میں درمیان سڑک کے آپ کو کوئی شخص سویا ملے گا اور یہ اس صوبے میں عام چیز ہے۔گزشتہ سال 2019 میں ایسے 7000 واقعات درج ہوئے ہیں۔ سڑک میں پر سونے کی وجہ سے کتنے افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں لیکن کوششوں کے باوجود اس صورتحال میں بہتری نہیں آسکی۔ اس طرح کے واقعات جاپان کے صوبے اوکی ناوا میں ہی زیادہ نمایا ہے۔

لیکن اس کی وجہ کیا ہے کہ لوگ سڑکوں پر سوجاتے ہیں اس کی وجہ ہے کہ لوگ نشہ میں اس قدر دھت ہوتے ہیں کہ فٹ پاتھ یا سڑک پر ہی سوجاتے ہیں۔پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کار کی تمام ہیڈلائٹ کو ہائی پر رکھیں اور اس طرح کا واقعہ دیکھتے ہی پولیس کو فوری شکایت درج کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button