ورلڈ

ستمبر 2020 تک کورونا وائرس کی ممکنہ ویکسین تیار ہوسکتی ہے

ایسٹرو زینیکا مشہور ادویات بنانے والی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ستمبر سے کوروناوائرس کی ممکنہ نئی ویکسین فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے ویکسین کی 40 کروڑ خوراکیں دینے کا معاہدہ کیا ہے جو وہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے ساتھ مل کر تیار کر رہے ہے۔ اسٹرو زینیکا کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اگلے سال تک ویکسین کی ایک ارب خوراکیں تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ابتدائی آزمائش جاری ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ یہ ویکسین کام نہ کرے۔ لیکن کمپنی نے کہا کہ وہ کلینیکل پروگرام کو آگے بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔ سائنسدان خبردار کرچکےہے کہ اگر کورونا وائرس کی ویکسین تیار ہوجاتی ہے تو بھی اس کے شواہد بہت زیادہ ہے کہ وہ پوری طرح کام نہ کرے۔ اس کے باوجود دنیا بھر کی کمپنیز اس کی ویکسین کو بنانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button