پاکستان

بھارت مسلح حملے کی تیاری میں، وزیراعظم نے خبردار کردیا

بھارت کی جانب سے کل رات کو ایل-او-سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی. بھارتی حملے کی وجہ سے کئی شہری زخمی ہوئے اس حملے کے بعد کے وزیراعظم پاکستان کا بیان سامنے آیا. وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پہ کہا ہے کہ میں دوبارہ دہرا رہا ہوں کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری قتلِ عام سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے بھارت کی جانب سے ایک جعلی کارروائی (فالس فلیگ آپریشن) کے امکانات نہایت روشن اور واضح ہیں۔

مزید ایک اور ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ بھارت کے9 لاکھ عسکری اہلکارکشمیریوں پر ستم ڈھا رہےہیں۔ کل ان قابض فوجیوں نےسری نگر میں 15 گھرنذرآتش کردیے۔ہندوایمان رکھنےوالی قابض مودی سرکارچوتھےجینیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتےہوئے آبادی کاتناسب بدلنےکیساتھ مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کی مرتکب ہے۔  گزشتہ 5 روز میں دوسری مرتبہ وزیراعزم نے خبردار کیا ہے کہ بھارت پاکستان پر مسلح حملے کی تیاری میں ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button