پاکستان

کورونا دنیا کو عالمی معاشی بحران کی طرف لے کے جا رہا ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا تیزی سے عالمی معاشی بحران کی طرف بڑھ رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث دنیا تیزی سے عالمی معاشی بحران کی طرف بڑھ رہی ہے، ترقی پذیر ملکوں کے لیے وبا کے مضمرات زیادہ ہوں گے۔

مزید یہ کہنا تھا کہ اقتصادی سفارت کاری سے معاشی اہداف کے حصول کے لیے کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی،معاشی بحالی کے لیے نئے مواقع پر توجہ دینا ہوگی،سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل اہم ترجیح ہے۔ افغانستان میں امن واستحکام پورے خطے کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔اجلاس میں خطے کی سیکیورٹی اور کورونا کی وجہ پیش آنے والے مسائل پہ غور کیا گیا.اس سے پہلے آج عالمی بنک نے بھی پوری دنیا میں معاشی بحران کی پیشگوئ کی ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button