ورلڈ

سعودی عرب میں عیدالاضحی 31 جولائی کو ہوگی

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے پیر کے روز کہا کہ یوم عرفات 30 جولائی (جمعرات) کو ہوگا اور 31 جولائی (جمعہ) عیدالاضحی کا پہلا دن ہوگا۔

عدالت نے کہا کہ 21 جولائی (منگل) 30 ذوالقعدہ ہے ، اور 22 جولائی (بدھ) ذوالحجہ کے پہلے دن کو منایا جائے گا۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے)  کے مطابق ، عیدالاضحی 31 جولائی (جمعہ) کو ہوگی۔

یہ اعلان اسلامی تقویم کے آخری مہینے کے آغاز کا تعین کرنے کے لئے تشکیل دی گئی چاند دیکھنے والی کمیٹی کی تصدیق کے بعد کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ کمیٹی کو علاقائی عدالتوں اور چاند دیکھنے والی کمیٹیوں سے موصول ہونے کے بعد کیا گیا۔

سعودی حکام نے پیر کو بتایا کہ رواں سال حج ، جو کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے صرف ایک ہزار کے قریب مسلمان عازمین کو شامل کر کے کیا جائے گا۔

عام طور پر حج کو ادا کرنے کے لیے پوری دنیا سے 25 لاکھ سے زیادہ لوگ آتےہیں۔

رواں سال کا حج سخت حفظان صحت پروٹوکول کے تحت منعقد ہوگا ، جس کی رسائی 65 سال سے کم عمر زائرین تک اور بغیر کسی دائمی بیماریوں والے لوگ ہی کرسکے گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button