ورلڈ

پاکستان کا امریکہ کو کورونا حفاظتی سامان کا تحفہ

پاکستان نے گزشتہ رات امریکہ کو کورونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی سامان بھیجا
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے امریکہ کو یکجہتی کے طور پہ گزشتہ رات سرجیکل ماسک اور کورونا  کا حفاظتی لباس،اسلام آباد سے سی-130 طیارے
کے ذریعے اینڈ ریو ایئر فورس بیس پہنچا۔
جس کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیونے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ کورونا سے بچاؤکاحفاظتی سامان بھیجنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے  ہیں، پاکستان کی جانب سے ماسک، حفاظتی لباس بھیجنا جنگ میں یکجہتی کی علامت ہے، کوروناکے خلاف جنگ میں ہم ایک ساتھ ہیں۔
پاکستانی سفیر امجد خان نے کہا کہ یہ اقدام دونوں ممالک میں دیرینہ اور قریبی تعاون کا مظہر ہے، دونوں ممالک کے عوام اور افواج میں تاریخی تعلقات کو اجاگر کیا، کہا کہ  پاکستان اور امریکا کرونا کے خلاف ایک ساتھ مصروف عمل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button